پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو رد کردیا

پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بالاکوٹ میں دہشت گردی کیمپ دوبارہ فعال کرنےکے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بالاکوٹ میں دہشت گردی کیمپ دوبارہ فعال کرنےکے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا۔  پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی آرمی چیف بپن راوت کا بالاکوٹ میں دہشت گردی کے کیمپ دوبارہ فعال کرنے کا الزام بے بنیاد ہے، اس نے کہا کہ بھارت دراندازی کے الزامات کشمیر سے بین الاقوامی توجہ ہٹانے کی غرض سے عائد کررہا ہے ۔ واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے گزشتہ روز پاکستان پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئےکہاتھا کہ بالاکوٹ حملے کے بعد وہاں موجود لوگ دوبارہ متحرک ہو گئے ، اس بار وہ بالاکوٹ سے کہیں آگے جائیں گے، ہمارے پاس تمام آپشنز ہیں۔

بپن راوت نے یہ دعویٰ بھی کیاتھا کہ 500 سے زائد دہشت گرد سرحد پار کرنے کے انتظار میں ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر پر توجہ مرکوز کی جائے ۔

News Code 1894017

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =