یمن نے مشروط طور پر سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے متوقف کردیئے

یمن کی اسلامی تنظيم انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے خیر سگالی اور مشروط طور پر پر سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے متوقف کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظيم انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط  نے مشروط اور خیر سگالی  کے طور پر سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے متوقف کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق یمن کی اسلامی تنظيم انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے روکنے کا اعلان کردیا،  انہوں نے کہا کہ وہ سعودی عرب پر اب ڈرون، بیلسٹک میزائل و دیگر ہتھیار نہیں چلائیں گے۔

مہدی المشاط نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب ان کی اس خیر سگالی کا مثبت جواب دے گا اور اگر ان کے اس اقدام پر مثبت ردعمل نہ آیا تو یمنی فورسز کو دفاع اور بھر پور جواب دینے کا حق حاصل ہوگا ۔

مہدی المشاط نے کہا کہ یمن جنگ کے تسلسل سے کسی بھی فریق کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، جنگ کا تسلسل خطرناک پیشرفت کا باعث بن سکتا ہے تاہم جنگ بندی کا بڑا مقصد جانوں کا تحفظ ہے۔

مہدی المشاط نے کہا کہ امن کی کوشش کا مقصد سنجیدہ مذاکرات سے قومی مفاہمت کا حصول ہے، کسی فریق کو قومی مفاہمی عمل سے باہر نہ رکھا جائے اور صنعا ایئرپورٹ کھولا جائے اور الحدیدہ بندرگاہ تک رسائی دی جائے۔ انھوں نے کہا کہ یمن کی اس پیشکش کو یمنی فورسز کی کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے ہم اپنے ملک اور قوم کا دفاع مضبوط اور پہلے سے مؤثر انداز میں کرسکتے ہیں۔

News Code 1893939

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =