امریکہ میں حساس مقامات کے قریب سے جاسوسی کے آلات برآمد

امریکی وائٹ ہاؤس سمیت دیگر حساس مقامات کے قریب سے جاسوسی کے آلات برآمد کیے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وائٹ ہاؤس سمیت دیگر حساس مقامات کے قریب سے جاسوسی کے آلات برآمد کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جاسوسی کے آلات میں اسٹنگ ریز موبائل ڈیوائس شامل ہے جو کسی کی موجودگی کے مقام اور شناخت کی معلومات فراہم کرتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسٹنگ ریز کا مقصد ممکنہ طور پر امریکی صدر ٹرمپ کی جاسوسی کرنا تھا۔ سابق امریکی اہلکار نے دعوی کیا ہے کہ ایف بی آئی اور دیگر ایجنسیوں نےجاسوسی آلات کا تجزیہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاسوسی آلات کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہوسکتا ہے، معلوم نہیں ایسا کرنے والے اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے یا نہیں۔ اس معاملے پر امریکی صدر کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ اسرائیل نے ہماری جاسوسی کی تھی، اسرائیل کی جانب سےجاسوسی پر یقین کرنا مشکل ہے۔

News Code 1893732

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =