ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرکی مجلس سید شہداء میں شرکت

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے شہدائے گمنام میں کربلا کے بہتر شہیدوں کی یاد میں منعقد ہونے والے مجلس عزا میں شرکت کی اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے پارلیمنٹ میں شہدائے گمنام کے مزار پر کربلا کے بہتر شہیدوں کی یاد میں منعقد ہونے والے مجلس عزا میں شرکت کی اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ لاریجانی نے زیارت عاشورا میں بھی شرکت کی۔ یہ مجلس عزا ایرانی پارلیمنٹ کے اہلکاروں کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔ لاریجانی نے مجلس عزا کے اختتام کے بعد شہدائے گمنام کے مزآر پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

News Code 1893595

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =