حیدرآباد میں کم عمر بچوں میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ

پاکستان کے شہرحیدرآباد سمیت اندرون سندھ میں نوعمر بچے نفسیاتی مسائل سے دو چار ہو رہے ہیں جبکہ کم عمر بچوں کے خودکشی کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرحیدرآباد سمیت اندرون سندھ میں نوعمر بچے نفسیاتی مسائل سے دو چار ہو رہے ہیں جبکہ کم عمر بچوں کے خودکشی کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔بچوں کے ماہر نفسیات ڈاکٹر رمیش کمار کے مطابق بچوں اور والدین نے ایک دوسرے سے بہت توقعات وابستہ کررکھی ہیں، رہی سہی کسر سوشل میڈیا میں منفی رجحانات کی ویڈیوز، گیمز، بچوں اور تعلیمی اداروں میں پڑھائی کے بے حد دباؤ بچوں پر نفسیاتی اثر ڈال رہے ہیں۔

چائلد اسپلیشسٹ ڈاکٹر رمیشن کمارکا کہنا ہے کہ والدین کی عدم توجہ سوشل میڈیا میں منفی رجحان ، ذہنی اور جسمانی تشدد کے باعث 10 سال سے15 سال کے کم عمر بچوں میں نفیساتی مسائل میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ان بچوں کی بہت بڑی تعداد منشیات اور جنسی بے راہ روی کا بھی شکار ہے۔

ماہرین کے مطابق کراچی، حیدرآباد ،میرپورخاص ،تھرپارکر میں نوعمر بچوں میں خودکشی کے رججان کی مختلف وجوہات سامنے آئے ہیں۔

News Code 1893587

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =