مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پولینڈ کا پہلے سے طے شدہ سفر ملتوی کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے یہ سفر امریکہ میں آنے والے طوفان کے پیش نظر منسوخ کیا ہے۔ امریکی ذرائع کے مطابق طوفان دوریان امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے امریکی صدر نے اپنا پولینڈ کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نائب صدر مائیک پینس اس کی جگہ ورشو روانہ ہوں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پولینڈ کا پہلے سے طے شدہ سفر ملتوی کردیا ہے۔
News Code 1893351
آپ کا تبصرہ