مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کانگریس کے رکن ٹیڈلیو نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی کانگریس کے رکن کا کہنا ہے کہ وادی میں جو ہو رہا ہے اسے چھپایا نہیں جانا چاہیے۔ کانگریس مین ٹیڈلیو کے اعزاز میں پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود نے لاس انجلیس میں اپنی رہائش گاہ پرعشائیہ دیا۔
امریکی کانگریس کے رکن ٹیڈ لیو کاکہناہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کےحلقہ انتخاب میں مقیم کشمیریوں کا کشمیر میں اپنے عزیزوں سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ