پشاور میں پولیس نے لاہور کے خطرناک اجرتی قاتل کو گرفتار کرلیا

پشاور میں پولیس نے لاہور کے خطرناک اجرتی قاتل اور گینگ وار کے اہم ملزم غواش بٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پشاور میں پولیس نے لاہور کے خطرناک اجرتی قاتل اور گینگ وار کے اہم ملزم غواش بٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔ غواش بٹ کا شمار ٹاپ ٹین کے خطرناک ملزمان میں ہوتا ہے جو مختلف وارداتوں میں کئی ماہ سے پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق غواش بٹ کو تھانہ شرقی پولیس نے فورٹ روڈ سے گرفتار کیا، ملزم پر مخالف گینگ سے تعلق رکھنے والے معروف تاجر شیخ چنا کو قتل کرنے کا الزام ہے ۔10 اگست کو لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں ایک لڑکی کے قتل میں ملوث ہونے میں بھی غواش بٹ کا نام آرہا ہے۔ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شیخ چنا سے بھی دوستی تھی، جبکہ غواش بٹ پرقاتلانہ حملے کی مخبری کا الزام اسی لڑکی پر تھا۔

شیخ چنا نے غواش بٹ پر 2 سال پہلے حملہ کیا تھا، تاہم پولیس کے مطابق 4 سے زائد افراد کانام بھی لڑکی کے قتل کے اس کیس میں لیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غواش بٹ کی گرفتاری سے لڑکی کے اصل قاتل کا بھی پتہ چل جائے گا۔

گزشتہ کئی ہفتوں سے قتل اور دیگر وارداتوں میں اضافے کے بعد تفتیش کے تانے بانے ٹاپ ٹین گینگ وار سے جا کر ملے تو ٹاپ ٹین کا سرغنہ غواش بٹ پولیس کو مطلوب ہو گیا۔

غواش بٹ کی گرفتاری کے لیے پولیس نے جگہ جگہ چھاپے مارے تاہم اس کی گرفتاری پشاور فورٹ روڈ پر پشاور پولیس کے ہاتھوں عمل میں آئی۔پولیس 2 ماہ سے غواش کو گرفتار کرنے کی کوشش میں تھی جسے اب لاہور لایا جائے گا۔

News Code 1893339

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =