پاکستان کے سابق صدر زرداری کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا

پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو طبی معائنے کے لیے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو طبی معائنے کے لیے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز ) ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پمز اسٹاف کے مطابق آصف علی زرداری کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے تاکہ اس بات کا اندازہ لگایا جاسکے کہ سابق صدر کو ہسپتال منتقل کیا جانا چاہیے یا نہیں۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کو کمر درد اور دل کی تکالیف کا سامنا ہے۔ سابق صدر کو بکتر بند گاڑی میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کے دورے کے لیے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔ واضح  رہے کہ قومی احتساب ادارے (نیب) نے سابق صدر کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں 10 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کیے جانے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

News Code 1893329

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =