بھارتی حکومت کا کشمیر میں ہزاروں سرکاری ملازمین بھرتی کرنے کا منصوبہ

بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ اس کا کشمیرمیں ہزاروں کی تعداد میں سرکاری ملازمین کی بھرتیاں کرنے کا منصوبہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ اس کا کشمیرمیں ہزاروں کی تعداد میں سرکاری ملازمین کی بھرتیاں کرنے کا منصوبہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کے گورنر ستیا پال ملک نے ان بھرتیوں کو سب سے بڑی بھرتی مہم قرار دیا اور کہا کہ حکام آئندہ کچھ ماہ میں مختلف حکومتی محکموں میں 50 ہزار ملازمتوں کو بھرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ستیا پال ملک نے سرنگر میں ایک نیوز کانفرنس میں اعلان کیا کہ حکومت سیب کے کسانوں کی مدد کے لیے 70 کروڑ ڈالر مختص کرنے کے لیے تیار ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا بھارتی انتظامیہ کو یقین ہے کہ اس اقدام سے خطے کی معیشت بڑھے گی، جس میں باغبانی خاص طور پر سیب کے باغات اہم ہیں۔ ستیا پال ملک نے لوگوں کو امن کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ جلد ہی کشمیر میں 'حالات معمول' پر اجائیں گے، اس کے علاوہ کشمیر کے 10 اضلاع میں موبائل فون سروسز بحال ہوجائے گی جبکہ شمالی کپواڑہ اور ہنڈواڑہ پولیس اضلاع میں بھی موبائل فون سروسز واپس آجائے گی۔

News Code 1893324

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =