مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فوج نے سری نگر کے علاقے صورہ میں بڑے کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ بھارتی پابندیوں کے باوجود احتجاج کا مرکز بننے والے کشمیر کے علاقے صورہ میں بھارتی فوج کسی بھی وقت کریک ڈاؤن کرسکتی ہے۔
پولیس کے اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صورہ میں عنقریب ایک وسیع کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔غیر ملکی ذرائع نے چند روز قبل ایک رپورٹ جاری کی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ سری نگر کا علاقہ صورہ بھارتی فوج کے لیے نوگو ایریا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ کشمیری نوجوانوں نے پہرے داری نظام بناکر صورہ میں بھارتی فوج کا داخلہ بند کررکھا ہے۔
صورہ میں کشمیریوں نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کررکھی ہیں جبکہ پہرے داری نظام کے تحت ڈیوٹیاں لگائی جاتی ہیں، بھارتی فوج کی آمد پر مساجد سے اعلانات کیے جاتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ