پاکستان میں گرلز ہاسٹل سے برقع پوش طالب علم گرفتار

پاکستان کے شہر ملتان میں بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل سے برقع پوش طالب علم کو گرفتار کرلیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر ملتان میں بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل سے برقع پوش طالب علم کو گرفتار کرلیا گیا۔ جامعہ زکریا کے مریم گرلز ہاسٹل میں دانیال نامی طالبعلم اپنی کلاس فیلو (خ) کے ساتھ برقع پہن کر داخل ہوا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے مشکوک حرکات و سکنات پر لڑکے دانیال کو ہاسٹل کی بلڈنگ کے اندر جاکر پکڑ لیا اور برقع اتارنے پر حقیقت سامنے آگئی۔

سکیورٹی اہلکاروں نے گرلز ہاسٹل کی وارڈن اور ریذیڈنٹ آفیسر کو آگاہ کیا جس پر طالبعلم دانیال کو تھانہ الپہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے ملز م کے خلاف دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ لڑکی نے تحریری طور پر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے وارڈن اور یونیورسٹی انتظامیہ سے معافی مانگ لی۔

News Code 1893269

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha