ایران کا باور 373 دفاعی میزائل سسٹم ،امریکہ کےپیٹریاٹ میزائل سسٹم سے افضل اور بہتر ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کےنائب وزير دفاع نے ایران کے تازہ رونمائي شدہ دفاعی میزائل سسٹم باور 373 کو امریکی دفاعی میزائل سسٹم پیٹریاٹ سے افضل، قوی اور بہتر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ باور 373 میزائل سسٹم کو ملک کی دفاعی ضرورت کے پیش نظر تیار کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کےنائب وزير دفاع بریگیڈیئر شاہرخ شہرام  نے ایران کے تازہ رونمائي شدہ دفاعی میزائل سسٹم باور 373 کو امریکی دفاعی میزائل سسٹم پیٹریاٹ سے افضل، قوی اور بہتر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ باور 373 میزائل سسٹم کو ملک کی دفاعی ضرورت کے پیش نظر تیار کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ باور دفاعی میزائل سسٹم رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم سے تیار کیا گیا ہے اور اس کا عددی نام  ابجدی لحاظ سے 373 بھی پیغمبر اکرم (ص) کی میلاد سے اخذ کیا کیا گيا یہ عدد ( یا محمد رسول اللہ ) صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ہےاور باور بھی رہبر معظم کے کلام خود باوری اور خود اعتمادی سے لیا گيا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کو درپیش خطرات اور چیلنجوں کی روشنی ميں ایس 300 سے قوی دفاعی سسٹم کی ضرورت تھی اور اسی ضرورت کے پیش نظر باور 373 دفاعی میزائل سسٹم  کوآمادہ اور تیار کیا گيا۔ انھوں نے کہا کہ باور میزائل سسٹم اپنے اہداف کی تلاش اور اسے نشانہ بنانے میں دقیق عمل کرتا ہے اور یہ ایک بڑا دفاعی میزائل سسٹم ہے جو امریکی دفاعی میزائل پیٹریاٹ سے بھی افضل اور بہتر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران دفاعی ساز و سامان بنانے اور میزائل سسٹم تیار کرنے میں دنیا کے چند بڑے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے اسی طرح ایران سیٹلائٹ کے میدان میں بھی دنیا کے دس برتر ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔ ایرانی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ باور-373 میزائل بیک وقت 100 اہداف کی نشاندہی اور ان پر 6 مختلف اقسام کے ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایران نے اسی باور 373 میزائل سسٹم کے ذریعہ امریکہ کے پیشرفتہ ڈرون طیارے کو سرنگوں کیا اور دنیا پر ثابت کردیا کہ ایران کی مسلح افواج ملکی دفاع میں کسی بھی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

News Code 1893150

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =