پاکستان کا مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت میں اٹھانے کا فیصلہ

پاکستان نے مسئلہ کشمیرکوعالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کے لئے تیاری شروع کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان  نے مسئلہ کشمیرکوعالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کے لئے تیاری شروع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان نے کشمیر کے مسئلے پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کیس کی تیاری کے لئے وکیل کی منظوری بھی دے دی ہے۔ ادھر رواں برس 9 ستمبر کو جنیوا میں ہونے والے انسانی حقو ق کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کی سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ جنیوا روانہ ہوگئی ہیں، تہمینہ جنجوعہ کشمیر یوں کی تحریک کے حق میں راہ ہموار کریں گی اور بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رکن ممالک سے بات چیت کریں گی۔

News Code 1893096

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =