پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کا قرض مل گیا

پاکستان کی اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد پاکستان کے  زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 57 کروڑ 75 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ 9 اگست کو ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 53 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 57 کروڑ 75 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ 50 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مالیت 8 ارب 26 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کی سطح عبور کرگئی ہے جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 31 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اگست کو ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی، اس کے علاوہ جولائی میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنے اعلامیے میں 5 سال کے دوران پاکستان کو 10 ارب ڈالر قرض دینے کا اعلان کیا تھا۔

News Code 1893003

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =