شاہ محمود قریشی کا سرگئی لاوروف سے ٹیلی فونک رابطہ

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےروسی ہم منصب کوٹیلی فون کیا، وزیرخارجہ نے کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے روسی وزیرخارجہ کو جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں جب کہ بھارتی اقدامات سے امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرات لاحق ہیں۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ روس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، روسی وزیرخارجہ نے پرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کی اہمیت پر زوردیا۔

News Code 1892935

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =