پاکستانی وزير اعظم کا یوم آزادی مظفر آباد میں منانے کا اعلان

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم آزادی کا دن آزاد جموں کشمیر کے صدر مقام مظفر آباد میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم آزادی کا دن آزاد جموں کشمیر کے صدر مقام مظفر آباد میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔پرائم منسٹرہاؤس کے ترجمان  کےمطابق وزیر اعظم 14 اگست کا دن مظفر آبادمیں گزاریں گے، وزیر اعظم 14 اگست کی صبح بذریعہ ہیلی کاپٹر مظفر آباد پہنچیں گے جب کہ وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیر اعظم اسمبلی سیکرٹریٹ آزاد جموں کشمیر آئیں گے جہاں انہیں گارڈ آف آنر دیا جائے گا، وزیر اعظم اسپیکر چیمبر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس اور کشمیری رہنماوں سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وزیر اعظم قانون ساز اسمبلی آزاد جموں کشمیر میں جائیں گےجہاں وزیراعظم کی آمد پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانے بجائیں جائیں گے     ۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے یوم آزادی کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

News Code 1892915

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =