بھارت میں موسلا دھار بارشوں سے ہلاک افراد کی تعداد 100 سے زائد ہوگئی

بھارت میں مسلسل ہونے والی مون سون کی بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 200 کے قریب زخمی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں مسلسل ہونے والی مون سون کی بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 200 کے قریب زخمی ہیں۔

بھارتی ریاست کیرالہ اور کرناٹکا میں تین دن سے ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے سیلابی ریلے کی صورت اختیار کرلی ہے۔ مٹی کے تودے، درختوں اور ہورڈنگز کے گرنے اور مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 200 زخمی ہیں۔ ترجمان ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ کیرالا میں لینڈ سلائیڈنگ کے اتنے واقعات 20 سال کے دوران نہیں دیکھے گئے، بارش تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے جس کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔ ریاست کیرالہ میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، تعلیمی ادارے بند ہیں، بجلی اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہے، ایئرپورٹ کی تمام پروازیں اگلے حکم تک معطل کردی گئی ہیں جب کہ ٹرین سروس بھی معطل ہیں۔ ریسکیو اداروں نے 22 ہزار سے زائد متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے، 315 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں متاثرین کو طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے، اب بھی ہزاروں لوگ بارش کے پانیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

News Code 1892848

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =