کیرالہ میں شدید بارشوں کی وجہ سے 22 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی

بھارتی ریاست کیرالہ میں مسلسل ہونے والی مون سون کی بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 22 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست کیرالہ میں مسلسل ہونے والی مون سون کی بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 22 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں موسلا دھار بارشوں نے سیلابی ریلے کی صورت اختیار کرلی، مٹی کے تودے، درختوں اور ہورڈنگز کے گرنے اور مختلف واقعات میں 22 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ کیرالا میں لینڈ سلائیڈنگ کے اتنے واقعات 20 سال کے دوران نہیں دیکھے گئے، بارش تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے جس کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔ ریاست کیرالہ میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، تعلیمی ادارے بند ہیں، بجلی اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہے، ایئرپورٹ کی تمام پروازیں اگلے حکم تک معطل کردی گئی ہیں جب کہ ٹرین سروس بھی معطل ہیں۔ ریسکیو اداروں نے 22 ہزار سے زائد متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے، 315 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں متاثرین کو طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے، اب بھی ہزاروں لوگ بارش کے پانیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

News Code 1892820

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =