مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطری حکومت نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر جرمانہ ادا نہ کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں قطر کے دارالحکومت دوحا میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے بعد انہیں باضابطہ طور پر رہائی دی گئی۔رہائی پانے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پاکستانی حکومت اور دوحا میں پاکستانی سفارتخانہ تمام تر انتظامات کررہا ہے۔ واضح رہے کہ دورہ امریکہ سے واپسی پر عمران خان نے قطر میں قیام کے دوران پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی۔
قطری حکومت نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر جرمانہ ادا نہ کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔
News ID 1892839
آپ کا تبصرہ