بھارتی فورسز نے 500 سے زائد کشمیری رہنماؤں کو گرفتار کرلیا

کشمیر میں بھارتی فوج نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے اب تک 500 سے زائد حریت رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر میں بھارتی فوج نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے اب تک 500 سے زائد حریت رہنماؤں اور کارکنوں  کو گرفتارکرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے  آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرنے کے بعد سے کشمیر میں بھارتی فوج نے  کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے، مسلسل چوتھے روز کرفیو کی وجہ سے غذائی  قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جب کہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے، وادی بھر میں نظام ِزندگی مفلوج  ہے اور کشمیریوں کے احتجاج کو زبردستی روکنے کے لیے پوری ریاستی مشینری کو استعمال کیا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کشمیر عملاً فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہوچکا ہےبھارتی فوج نے 500 سے زائد سیاسی رہنماؤں و کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے، سری نگر، بارہ مولا اور دیگر علاقوں میں پولیس اسٹیشنز اور جیل سیاسی کارکنوں سے بھر گئے ہیں۔

News Code 1892801

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =