عدن میں صدارتی محل کے اردگرد شدید لڑائی / 11 افراد ہلاک

یمنی ذرائع کے مطابق عدن میں امارات کے حمایت یافتہ فوجیوں اور صدارتی محل کے محافظوں کے درمیان شدید لڑائی کے نتیجے میں اب تک 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عدن میں امارات کے حمایت یافتہ فوجیوں اور فراری صدر عبد ربہ منصور ہادی کے حامی صدارتی محل کے محافظوں کے درمیان شدید لڑائی کے نتیجے میں اب تک 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کےمطابق عدن میں  امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل نے اپنے حامی فوجیوں کو صدارتی محل کی جانب بڑھنے کا حکم دیا، جس کے بعد صدارتی محل کے محافظوں اور اماراتی فوجیوں کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جنوب یمن میں عبوری کونسل کے نائب سربراہ ہانی بن بریک نے اپنے فوجیوں کو المعاشق محل پر حملہ کرنے کا حکم دیا ، جس کے بعد یمن کے فراری صدر عبد ربہ منصور ہادی محل سے فرار ہوکر سعودی عرب کے فوجی کیمپ میں چلے گئے ہیں۔

News Code 1892779

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =