رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ محسنی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم مجاہد آیت اللہ محسنی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم مجاہد آیت اللہ محسنی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم آیت اللہ محسنی کی سیاسی ، ثقافتی سماجی اور علمی شعبوں میں گرانقدر خدمات کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: مرحوم آیت اللہ محسنی نے دسیوں سال تک مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دیں ۔ رہبر معظم نے  ایران اور افغانستان میں مرحوم کے ارادتمندوں اور اسی طرح مرحوم کے اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لئے اللہ تعالی کی رحمت اور رضوان طلب کیا۔

News Code 1892777

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =