فواد چوہدری کا بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ

پاکستان کے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں دوسرے روز بھی جاری ہے جس میں حکومت و اپوزیشن ارکان کی جانب سے بھارت کے کشمیر میں غیر آئینی اقدام پر شدید مذمت کی گئی جب کہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کےوزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ہمیں لڑنا پڑا تو لڑیں گے اور مرنا پڑا تو مریں گے لیکن بے عزتی کے ساتھ زندہ نہیں رہیں گے، کشمیریوں کے لیے کٹ مریں گے لیکن کشمیر کو فلسطین نہیں بننے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھارت نے بات ہی نہیں کرنی تو ان کا سفیر یہاں کیا کررہا ہے، ہمیں بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے چاہئیں، لڑائی ہوئی تو قوم کا بچہ بچہ فوج کے شانہ بشانہ لڑے گا، یہ تاثر نہ جائے کہ ہم لڑنے سے بھاگ رہے ہیں۔

News Code 1892774

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =