بھارت کی سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کا انتقال ہوگیا

بھارت کی سابق وزیر خارجہ اور حکمراں جماعت بھارتیا جنتا پارٹی " بی جے پی" کی سینئر رہنما سشما سوراج کا 67 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  بھارت کی سابق وزیر خارجہ اور حکمراں جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سینئر رہنما سشما سوراج کا 67 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق بھارت کی سابق وزیرخارجہ کو دل کا دورہ پڑنے پر منگل کی شام نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا تھا۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سشما سوراج کی موت کو ذاتی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے لئے خدمات پر اُنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ سشما سوراج نے اپنی صحت کی صورتحال کے پیش نظر 2019ء کے لوک سبھا انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا اور حکومت سے باہر بیٹھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سشما سوراج 9 مرتبہ پارلیمنٹ کی رکن بنیں جبکہ 1977ء میں انہیں بھارت کی کم عمر ترین وزیرمملکت بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔وہ دہلی کی وزیراعلیٰ بھی رہیں جبکہ اٹل بہاری واجپائی کی قیادت میں این ڈی اے کے دور حکومت میں اطلاعات و نشریات اور صحت کی وزیر بھی رہیں۔

News Code 1892751

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =