کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن سے 9 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن سے پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن سے پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ہے۔ ،جبکہ پولیس نے موچکو سے کارروائی کے دوران گاڑی سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ فائرنگ سمیت دیگر واقعات میں 2افراد بھی زخمی ہوگئے۔

پولیس نے کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا اورآپریشن کے دوران علاقے کے داخلی خارجی راستے سیل کرکے،گھر گھر تلاشی لی گئی، مشتبہ افراد کی بائیومیٹرک تصدیق اور کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی اور آپریشن کے دوران ایک مفرور ملزم سمیت 9ملزمان کو گرفتار جبکہ 8افراد کو حراست میں لے کرزمان ٹاؤن تھانےمنتقل کردیاگیا۔ گرفتارملزمان سے چوری کی موٹرسائیکلیں اورمنشیات بھی برآمد کرلی گئی۔

News Code 1892659

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =