واعظی کی ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دفتر کے انچارج محمود واعظی نے انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دفتر کے انچارج محمود واعظی نے انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات اور گفتگو کی۔ جناب واعظی نے صدر اردوغان کو ایرانی صدر حسن روحانی کا سلام اور پیغام پیش کیا ۔ ترک صدر نے ایرانی صدر کے سلام اور پیغام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی کے گہرے تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے خطے کے حالات کے بارے میں نظریات میں یکسانیت پائی جاتی ہے۔  ایرانی صدر نے اپنے پیغام میں ترکی کے ساتھ تمام شعبوں ميں تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔ اس ملاقات میں ترکی میں منعقد ہونے والے ایران، روس اور ترک سربراہی اجلاس کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

News Code 1892656

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =