جاپان میں پہلی بار 2  معذور سینیٹر منتخب

جاپان میں پہلی بار 2 شدید ترین معذور افراد نے انتخابات میں کامیابی کے بعد یکم اگست کو سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں پہلی بار 2 شدید ترین معذور افراد نے انتخابات میں کامیابی کے بعد یکم اگست کو سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔یہ پہلا موقع ہے کہ جاپان میں انتہائی معذور افراد کو ایوان بالا یعنی سینیٹ کے انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی۔منتخب ہونے والے دونوں معذور سینیٹرز دوسرے لوگوں کو رحم و کرم پر زندگی گزارتے ہیں اور انہیں ایک سے دوسری جگہ منتقل ہونے کے لیے بھی دوسروں کی مدد درکار ہوتی ہے۔اگرچہ جاپانی پارلیمنٹ میں پہلے بھی معذور اور خصوصی افراد رکن رہ چکے ہیں، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ انتہائی معذور افراد ایوان کا حصہ بنے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نو منتخب ہونے والے معزور سینیٹرز یشیکو فناگو اور ایکو کمورا نے یکم اگست کو سینیٹ اجلاس میں شرکت کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ دونوں سینیٹرز نے گزشتہ ماہ جولائی میں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور دونوں کا تعلق قدرے غیر مقبول سیاسی جماعت سے ہے۔

News Code 1892609

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =