ظریف کا خوف  امریکہ پرچھایا ہوا تھا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی وزير خارجہ کے خلاف امریکی پابندیوں کو مہمل قراردیدتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پر ایرانی وزير خارجہ کا خوف چھایا ہوا تھا کیونکہ ظریف عالمی سطح پر امریکی جرائم کو بے نقاب کررہے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف کے خلاف امریکی پابندیوں کو مہمل قراردیدتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پر ایرانی وزير خارجہ کا خوف چھایا ہوا تھا کیونکہ ظریف عالمی سطح پر امریکی جرائم کو بے نقاب کررہے تھے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایک طرف امریکہ کا کہنا ہے کہ ظریف کا ایرانی سیاست میں کوئی اثر نہیں اور دوسری طرف امریکہ ظریف کے خلاف پابندیاں عائد کررہا ہے۔ عباس موسوی نے کہا کہ امریکہ پر ظریف کا خوف چھایا ہوا تھا کیونکہ ظریق بہترین انداز میں دنیا کے سامنے امریکی جرائم کو پیش کررہے تھے۔

News Code 1892602

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =