مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کو انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، یہ واضح نہیں کہ امریکہ نے حمزہ کی ہلاکت میں کوئی کردار ادا کیا تھا یا نہیں، تاہم تین امریکی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 30 سالہ حمزہ بن لادن ہلاک ہو چکا ہے یہ نہیں بتایا گیا کہ حمزہ کب اور کہاں ہلاک ہوا۔ مارچ 2019ء میں امریکی محکمہ خارجہ نے حمزہ کی معلومات فراہم کرنے والے کیلئے 10؍ لاکھ ڈالرز انعام کا اعلان کیا تھا۔ اس پیشرفت کے حوالے سے محکمہ خارجہ نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
امریکی انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن ہلاک ہوچکے ہیں۔
News ID 1892600
آپ کا تبصرہ