امریکہ نے ایرانی وزير خارجہ پر پابندیاں عائد کردیں

امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے وزیر خارجہ پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ اسٹیون ایمنیوچن نے ایک بیان میں کہا کہ جواد ظریف کے بین الاقوامی سفر پر بھی پابندیوں کی کوشش کی جائے گی، امریکہ میں ان کے کوئی اثاثے ہیں تو منجمد کیے جائیں گے۔ امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ جواد ظریف پر پابندی اس لئے ضروری ہے کہ وہ دنیا بھر میں ایرانی حکومت کے بنیادی ترجمان ہیں۔ ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کا ترجمان قراردینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے امریکہ یا بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں ہیں اور امریکی پابندیاں ناکام ہوجائیں گی۔

News Code 1892599

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =