پاکستانی فوج ہر شعبہ میں سعودی عرب کی مسلح افواج کےساتھ کھڑی ہے

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج ہر شعبہ میں سعودی عرب کی مسلح افواج کےساتھ کھڑی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ  پاکستانی فوج ہر شعبہ میں سعودی عرب کی مسلح افواج کےساتھ کھڑی ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سعودی عرب کے وزیر برائے میڈیا شہزادہ ترکی بن عبداللہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سعودی وزیردفاع کے مشیر میجر جنرل طلال عبد اللہ العطیبی،  پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی بھی شریک تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔  اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی دفاعی تعاون موجود ہے۔ پاک فوج ہر شعبے میں سعودی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

News Code 1892591

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =