بھارت کے ارب پتی کافی ٹائیکون کی لاش دریا سے مل گئی

بھارت میں لاپتہ ہونے والے ارب پتی کافی ٹائیکون کی لاش جنوبی بھارت میں دریا سے مل گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں لاپتہ ہونے والے ارب پتی کافی ٹائیکون کی لاش جنوبی بھارت میں دریا سے مل گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مالی پریشانیوں کے بعد لاپتہ ہونے والے ارب پتی بھارتی کافی ٹائیکون وی جی سدھارتھا کی لاش دریا سے ملی۔ بھارت میں اسٹاربکس کو پیچھے چھوڑنے والی کیفے کافی ڈے چین کے بانی وی جی سدھارتھا کو آخری مرتبہ پیر کو منگالورو کے قریب نیتھراوتھی دریا کے پاس دیکھا گیا تھا، جس کے بعد ان کے ڈرائیور کی طرف سے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔  اس کے انتظامیہ کی جانب سے ایک بڑا سرچ آپریشن شروع کیا گیا اور مچھیروں کو دریا کے کنارے لاش ملی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ سدھارتھا پیر کو اپنے اہل خانہ کو یہ کہہ کر بنگلور سے نکلے کے وہ ایک ہل ریسورٹ جارہے ہیں لیکن انہوں نے اپنے ڈارئیور کو کہا کہ وہ منگلورو لے جائے۔ راستے میں انہوں نے اپنے ڈرائیور کو گاڑی روکنےکا کہا اور وہ پل پر اکیلے چلنا شروع ہوگئے جبکہ لاپتہ ہونے سے قبل وہ کسی سے فون پر بات کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ وی جی سدھارتھا کی شادی سابق وزیر خارجہ اور وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا کی بیٹی سے ہوئی تھی، جس نے انہیں بھارت کے بہتری ٹائیکون میں سے ایک بنا دیا تھا۔

News Code 1892578

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =