یمنی فورسز نے نجران میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر 5 میزائل داغ دیئے

یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے سعودی عرب کے علاقہ نجران میں سعودی فوجیوں کے ٹھکانوں پر زلزال 1 نامی پانچ میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے سعودی عرب کے علاقہ نجران میں سعودی فوجیوں کے ٹھکانوں پر زلزال 1 نامی پانچ میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے نجران کے علاقہ السدیس میں سعودی عرب کے فوجی  ٹھکانے پر 5 عدد زلزال نامی میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ اس سے قبل یمنی فورسز نے العسیر علاقہ میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر بدر ایف بیلسٹک میزائل داغا تھا۔

News Code 1892572

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =