کوئٹہ میں بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے لیاقت بازار میں میزان چوک کے قریب سٹی تھانہ کے سامنے پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا  ۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری دھماکہ کی جگہ پر پہنچ گئی اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا۔ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔

News Code 1892569

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =