امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

امریکی انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ ڈین کوٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلافات کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اور امریکی سی آئی اے کے سربراہ کے مستعفی ہونے کی توقع کی جاتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے انٹر پرسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ ڈین کوٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلافات کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اور امریکی سی آئی اے کے سربراہ کے مستعفی ہونے کی توقع کی جاتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کے ذریعے انٹیلی جنس چیف کی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انٹیلی جنس کے موجودہ سربراہ ڈین کوٹس ائندہ ماہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں گی۔ ۔صدر ٹرمپ نے ٹیکساس سے کانگریس کے رکن جان ریٹکلف کو نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا اعلان کیا۔عہدے سے سبکدوش ہونے والے نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر ڈین کوٹس سی آئی اے اور این ایس اے سمیت امریکہ کی 17 انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نگران تھے۔ اطلاعات کے مطابق کوٹس نے اپنی آخری رپورٹ میں تحریر کیا تھا کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا ہے۔

News Code 1892547

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =