نیو اسلام آباد ایئر پورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پاکستان کے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن جدہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن جدہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ اطلاعات کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسقط کے راستے جدہ جانے والے مسافر سے 7 کلو 850 گرام براؤن شوگر (ہیروئن) برآمد ہوئی ہے۔ مسافر کے بیگ کو اسکینگ کے دوران مشکوک قرار دے کر چیک کیا گیا تو اس میں مہارت سے چھپائی گئی ہیروئن برآمد ہوئی۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافر کا نام محمد عدنان ہے اور وہ شیخوپورہ کا رہائشی ہے، ملزم کو برآمد ہیروئن سمیت مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

News Code 1892512

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =