مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سابق مشیر عرفان صدیقی کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی کوکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا ہے۔ عرفان صدیقی نے بغیر اطلاع کے مکان کرائے پر دیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی کے ساتھ اقبال نامی شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ عرفان صدیقی کے خلاف تھانا رمنا میں دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج ہے۔
آپ کا تبصرہ