طالبان کی ملک ریاض کو بھتہ ادا کرنے کے سلسلے میں دھمکیاں

پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے ملک ریاض سے ایک کروڑ ڈالر بھتہ طلب کیا ہے اور بھتہ ادا نہ کرنے کی صورت میں اسے ہلاک کرنے کی دھمکیاں دی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان  نے ملک ریاض سے ایک کروڑ ڈالر بھتہ طلب کیا ہے اور بھتہ ادا نہ کرنے کی صورت میں اسے ہلاک کرنے کی دھمکیاں دی ہیں۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے معروف پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کو دی جانے والے دھمکیوں پر حکومت پنجاب اور سندھ کو موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ملک ریاض سے ایک کروڑ ڈالر بھتہ طلب کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملک ریاض کووہابی دہشت گرد اور  کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امورِ مالیات کے سربراہ کی جانب سے ای میل کی گئی تھی جس میں ان سے بھتہ مانگا گیا تھا، جس کے بارے میں نیکٹا نے متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

مذکورہ ای میل میں اس بینک اکاؤنٹ کا نمبر بھی درج تھا جس میں رقم جمع کروانی تھی جبکہ ذرائع کے مطابق ای میل میں ملک ریاض کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر رقم نہ دی گئی تو انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

News Code 1892453

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =