پاکستان میں طوفانی بارش کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور صوبہ پنجاب کے بیشتر شہروں میں طوفانی بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا جبکہ مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت  اسلام آباد اور صوبہ پنجاب کے بیشتر شہروں میں طوفانی بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔  پاکستان کے محکمہ موسمیات نے فلڈ الرٹ ایڈوائزی جار ی کر دی ہے، صوبائی دارالحکومت میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، پنجاب یونیورسٹی میں 35ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے روزمرہ زندگی متاثر رہی۔ ایک موریہ، دو موریہ،گلبرگ کا تمام علاقہ، مصری شاہ، جی پی او، نابھا روڈ، کشمیر روڈ، کوپر روڈ، قرطبہ چوک، چوک ناخدا، شیرانوالہ گیٹ، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ، جنرل ہسپتال، شاہ جمال، لارنس روڈ لاہور بورڈ اور گارڈن ٹاؤن، تاجپورہ. اے جہ افس. ائی جی افس پانی کھڑا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ہئیر کے علاقے لیل گاوں رنگ روڈ کے قریب بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی 50 سالہ منظوراں بی بی اور منظور جان بحق جبکہ 5 سالہ رضا۔13 سالہ زاہدہ بتول اور 27 سالہ عطا محمد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

News Code 1892450

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 12 =