امریکہ کا پاکستان سے ایک بار پھر مزید اقدامات کا مطالبہ

وائٹ ہاؤس حکام نے پاکستانی وزيراعظم کے دورہ امریکہ کے دوران ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کیا جانا والا تعاون کافی نہیں مزید تعاون کرنا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس حکام نے پاکستانی وزيراعظم کے دورہ امریکہ کے دوران ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کیا جانا والا تعاون کافی نہیں مزید تعاون کرنا ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے حوالے سے "  بیک گراؤنڈ بریفنگ"  دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان رو برو ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوگی اور ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔

امریکی حکام کا کہنا تھا کہ امریکہ تمام حالات کا بغور جائزہ لے رہا ہے، پاکستان سے ٹھوس اقدامات کے منتظر ہیں اور پاکستان کیلیے بہترین موقع ہے کہ طالبان کے ساتھ اپنے تعلقات کا فائدہ اُٹھا کر افغانستان میں امن بحال کروائے۔

امریکی حکام نے مزید کہا کہ پاکستان پر افغان امن عمل میں ٹھوس کردار ادا کرنے اور اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے پر دباؤ ڈالا جائے گا اور پاکستان کو عسکری تنظیموں سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرنے کی ہدایت بھی کی جائے گی۔

News Code 1892356

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =