امریکیوں کو اپنے جھوٹ بولنے کا پتہ چل گیا/ ایرانی ڈرون کو کوئی نقصان نہیں پہنچا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے ایرانی ڈرون کو گرانے کے سلسلے میں امریکی صدر کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کو اپنے جھوٹ بولنے کا پتہ چل گیا ہے جھوٹ زیادہ دیر نہیں چل سکتا ، ایرانی ڈرون صحیح و سالم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے سربراہ جنرل حسین حاجی زادہ نے ایرانی ڈرون کو گرانے کے سلسلے میں امریکی صدرٹرمپ  کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کو اپنے جھوٹ بولنے کا پتہ چل گیا ہے جھوٹ زیادہ دیر نہیں چل سکتا ، ایرانی ڈرون صحیح و سالم ہے۔

جنرل حاجی زادہ نے امریکی صدر کے جھوٹ کو بہت بڑا جھوٹ قراردیتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں ہمیں بھی یقین نہیں ہوپا رہا تھا کہ کسی ملک کا صدر اتنا بڑا جھوٹ بول سکتا ہے اسی لئے ہم نے اس معاملے کو متعدد بار چیک کرنے کے بعد اس کی تردید کی اور اسی دقیق تحقیق کی وجہ سے امریکی صدر کے بیان کی تردید میں تھوڑی تاخیر ہوگئی۔  انھوں نے کہا کہ ایرانی ڈرون اپنی ماموریت انجام دیکر  صحیح اور سالم اپنے آشیانے پر پہنچ گیا اور اسے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا اور امریکیوں کو بھی اپنے جھوٹ کا اچھی طرح علم ہوگیا ہے۔

News Code 1892334

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =