ایرانی سپاہ نے تیل اسمگلنگ کرنے والی ایک کشتی کو ضبط کرلیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے تیل اسمگلنگ کرنے والی ایک غیر ملکی کشتی کو ضبط کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے تیل اسمگلنگ کرنے والی ایک غیر ملکی کشتی کو ضبط کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جزیرہ لارک کے جنوب میں ایرانی سپاہ نے اس کشتی کو روک لیا جو ایک ملین لیٹر تیل اسمگلنگ کرنے کی کوشش کررہی تھی۔ اس کشتی میں 2 ملین لیٹر تیل کی گنجائش ہے یہ کشتی ایرانی تیل کو اسمگلنگ کرنے کی کوشش کررہی تھی ،جسے ایرانی سپاہ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا اور کشتی کو عملہ کے 8 افراد کے ہمراہ عدالتی حکم کے مطابق گرفتار اور ضبط کرلیا ہے۔

News Code 1892255

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =