قم میں مدافع حرم 2 شہیدوں کی تشییع جنازہ

قم میں مدافع حرم 2 شہیدوں کی تشییع جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق قم میں پیغمبر اسلام (س) کی نواسی حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے حرم کے مدافع  شہید مظاہر حسین اور شہید حیدر کربلا کی تشییع جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔دونوں شہیدوں کا تعلق زینبیون بریگیڈ سے تھا۔

اطلاعات کے مطابق مدافع حرم شہیدوں کی تشییع جنازہ میں پارلیمنٹ میں قم کے نمائندے امیر آبادی، علماء ، فضلاء اور عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔ مدافع حرم شہیدوں کے پیکر پاک کو حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کا طواف کرانے اور نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد بہشت حضرت معصومہ سلام علیھا میں سپرد خاک کردیا گیا۔

News Code 1892234

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =