مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق گاڑدین کونسل کے اکثر اراکین نےآیت اللہ احمد جنتی کو گارڈین کونسل کے سکریٹری اور عباس علی کد خدائی کو گارڈین کونسل کےترجمان کے عنوان سے دوبارہ منخب کرلیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق آیت اللہ جنتی مزید ایک سال کے لئے گارڈین کونسل کے سکریٹری منتخب ہوگئے ہیں۔ گارڈین کونسل کے اراکین نے عباس علی کدخدائی کو بھی مزید ایک سال کے لئے کونسل کا ترجمان منتخب کرلیا ہے۔ گارڈین کونسل کے داخلی آئین کے مطابق اس کے منتظمہ کا انتخاب ہر سال ہوتا ہے جس میں منتظمہ کمیٹی کے ارکان کو ایک سال کی مدت کے لئے منتخب کیا جاتا ہے۔
گاڑدین کونسل کے اکثر اراکین نےآیت اللہ جنتی کو گارڈین کونسل کے سکریٹری اور کد خدائی کو گارڈین کونسل کےترجمان کے عنوان سے دوبارہ منتخب کرلیا ہے
News ID 1892225
آپ کا تبصرہ