امریکی صدر ٹرمپ کا گوگل کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرچ انجن گوگل کے خلاف غداری کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرچ انجن گوگل کے خلاف غداری کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا کہ سرچ انجن گوگل کے خلاف غداری کی تحقیقات ہونی چاہیے، انتظامیہ تحقیقات کرے کہ کہیں گوگل چینی حکومت کے ساتھ مل کر کام تو نہیں کررہا۔ صدر ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں بلین ٹیک پیٹر تھییل کے موقف کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اپنا مطالبہ سامنے رکھا۔ پیٹر نے گوگل پر الزام عائد کیا تھا کہ گوگل چینی حکومت یا فوج کے ساتھ مل کر مختلف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

News Code 1892224

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =