امریکی وزیر خارجہ کا جھوٹ/ انٹرویو کے لئےمہر نیوز کی درخواست مسترد

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے ایک طرف ایران کے ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری طرف اس نے " مہر نیوز ایجنسی " کی طرف سے انٹرویو کے سلسلے میں درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے ایک طرف ایران کے ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری طرف  اس نے " مہر نیوز ایجنسی " کی طرف سے انٹرویو کے سلسلے میں درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا ۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ جس طرح ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف امریکہ میں امریکی ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرنے میں آزاد ہیں اسی طرح وہ بھی آزادی کے ساتھ ایرانی ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرنا چاہتے جبکہ مہر نیوز ایجنسی نے متعدد بار امریکی صدر اور امریکی وزير خارجہ کے ساتھ گفتگو کرنے کی پیشکش کی جس کا انھوں کوئی جواب نہیں دیا۔ اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی وزير خارجہ رائے عامہ کو منحرف کرنے اور نفسیاتی دباؤ برقرار کرنے کے لئے اس قسم کے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔ کیونکہ مہر نیوز کے صحافیوں نے متعدد بار امریکی وزیر خارجہ سے انٹرویو لینے کی درخواست کی ، جسے نظر انداز کردیا گيا۔ امریکی وزير خارجہ یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ایران میں میڈیا آزاد نہیں جبکہ ایران میں ذرائع ابلاغ بالکل آزاد ہیں اور امریکی صدر اور وزير خارجہ ایرانی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرنے میں آزاد ہیں۔

News Code 1892167

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =