نیویارک بجلی بند ہونے سے تاریکی میں ڈوب گیا

نیویارک کے علاقے مینہٹن میں بجلی کا نظام بند ہونے سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیویارک کے علاقے مینہٹن میں بجلی کا نظام بند ہونے سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ اطلاعات کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ہفتے کو بجلی کا نظام غیرفعال ہونے سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا، براڈ وے تھیٹرز کو اپنے پروگرام کینسل کرنا پڑے، سب وے اسٹیشنز پر ٹرینیں بھی رکی رہیں اور ٹائم سکوائر پر لگے بل بورڈ بھی جلتے بجھتے رہے۔

امریکہ کی سب سے بڑی پاور کمپنی کون ایڈیسن یوٹیلیٹی کے مطابق تقریباً42 ہزار صارفین کو شام سے ہی بجلی کی بندش کا سامنا تھا۔

News Code 1892162

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =