تہران میں دو موٹر سائیکل سواروں میں جھگڑے کے نتیجے میں ایک جوان  ہلاک

تہران میں ارجنٹینا اسکوائر پر دو موٹر سائیکل سوار جوانوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں ایک جوان ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہونے ميں کامیاب ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں ارجنٹینا اسکوائر پر دو موٹر سائیکل سوار جوانوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں ایک جوان ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہونے ميں کامیاب  ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق دو جوانوں میں ارجنٹینا اسکوائر پر جھگڑا ہوا ایک نے دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دوسرا جوان زخمی ہوگیا جسے فیروز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے جوان کی تلاش کا آغاز کردیا ہےاور اس سلسلے میں مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ قتل کا مقدمہ بھی درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1892128

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =