امریکہ پر22 ٹریلین ڈالر یا  22 ہزار ارب ڈالر کا قرضہ

امریکہ اس وقت بیرونی و اندرونی قرضوں میں بری طرح جکڑا ہوا ہے۔ امریکہ پر مجموعی طور پر 22 ٹریلین ڈالر (220 کھرب یا 22 ہزار ارب ڈالر ) کا قرضہ چڑھ چکا تھا جس میں سب سے بڑا حصہ چین کا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اس وقت بیرونی و اندرونی قرضوں میں بری طرح جکڑا ہوا ہے۔ امریکہ پر مجموعی طور پر 22 ٹریلین ڈالر (220 کھرب یا 22 ہزار ارب ڈالر ) کا قرضہ چڑھ چکا تھا جس میں سب سے بڑا حصہ چین کا ہے۔

امریکہ کے قرضوں کی تعداد اس کی جی ڈی پی سے بھی زیادہ ہے، 2017-18 میں امریکہ پر اپنے جی ڈی پی کا 108 فیصد قرضہ تھا ۔ جی ڈی پی کے اعتبار سے دنیا میں سب سے زیادہ قرضہ جاپان پر ہے جو اس کی جی ڈی پی کا 236 فیصد بنتا ہے۔

اپریل 2018 کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ نے سب سے زیادہ قرضہ چین کا ادا کرنا ہے جو 1113 ارب ڈالر بنتا ہے، یہ چین کی جی ڈی پی کا 5 فیصد ہے۔ امریکہ بھارت سمیت کئی ممالک کا مقروض ہے امریکہ پر بھارت کا 3 ارب ڈالر کا قرضہ ہے۔

News Code 1892114

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =